مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں امریکہ کے نئے سفیر نے اخبار دی پرسہ کے ساتھ گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ گفتگو کے خواہاں ہیں اور وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا خير مقدم کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکی صدر ہمیشہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر شدید تنقید کرتے تھے اسی لئے وہ اس معاہدے سے خارج ہوگئے ۔ لیکن وہ ایران کے ساتھ گفتگو اور مذاکرات کے خواہاں ہیں اور وہ خطے میں ایران کی پالیسیوں کو متعادل بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ویانا میں امریکہ کے نئے سفیرنے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خآرج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ گفتگو کے خواہاں ہیں اور وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا خير مقدم کرتے ہیں۔
News ID 1882407
آپ کا تبصرہ