6 جولائی، 2018، 7:28 PM

نواز شریف جیسے بڑے ڈاکوؤں کو اب جیل جانا پڑےگا

نواز شریف جیسے بڑے ڈاکوؤں کو اب جیل جانا پڑےگا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں پہلی بار کسی طاقتورڈاکو کو سزا ہوئی ہے،پاکستان میں اب بڑے ڈاکو اقتدار میں نہیں جیل میں جائیں گے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں پہلی بار کسی طاقتورڈاکو کو سزا ہوئی ہے،پاکستان میں اب بڑے ڈاکو اقتدار میں نہیں جیل میں جائیں گے۔سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ شریف برادران 30میں سے 22سال اقتدار رہے،9 ماہ سے باپ بیٹی نے رونا دھونا شروع کیا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں سے پوچھتا ہوں کہ آج آپ کا ضمیر جاگا یا نہیں؟ شریف برادران نے 4 سال میں 40 ارب روپے  صرف اشتہارات پر خرچ کئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کرپشن کا کینسر ملک کو دیمک کی طرح کھاگیا،اسی وجہ سے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا،نواز شریف کے بیٹے قانون سے بھاگے ہوئے ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہناتھا کہ آج کا عدالتی فیصلہ نئے پاکستان کی شروعات ہے،26 جولائی کو ایک نئے پاکستان کا سورج ابھرے گا، عوام دو نفل پڑھیں اور اللہ کا شکرادا کریں کیونکہ اب بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں جائیںگے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے دوران خطاب شریف برادران کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ شریفوں نے کرپشن کرنے کےلئے ملکی ادارے تباہ کئے،دراصل شریف برادران نے سیاست میں کرپشن شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں انہی دونوں بھائیوں کی وجہ سے آیا،شریف برادران حرکتوں میں اتنا نیچے آگئے کہ انہوں نے ایک خاتون سے گندی کتاب لکھواڈالی ہے۔

News Code 1881997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha