5 جولائی، 2018، 10:36 PM

نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری گرفتار

 نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری گرفتار

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب لاہور کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ فواد حسن فواد نے نیب حکام کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔ اس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ ڈی جی نیب نے فواد حسن فواد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد  نے مجموعی طور پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب نے گرفتاری کے بعد سابق پرنسپل سکریٹری کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔

News ID 1881974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha