مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الیمن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور انصار اللہ کے ڈرون طیارے نے عدن میں سعودی عرب سے منسلک جارح فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے متعلق البریقہ فوجی چھاؤنی پر بمباری کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یمنی فوج کی سعودی عرب کے وحشیانہ جارحیت اور بربریت کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ