2 جولائی، 2018، 3:34 PM

محمود قریشی نے نواز شریف کے شرائط کو رد کردیا

محمود قریشی نے نواز شریف کے شرائط کو رد کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تینوں شرائط کو مسترد کرتا ہوں، جمہوریت پر وار اور ضرب لگانے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی بروقت انتخابات کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تینوں شرائط کو مسترد کرتا ہوں، جمہوریت پر وار اور ضرب لگانے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی بروقت انتخابات کے لئے تیار ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان کے علاقہ چونگی نمبر 14 پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی تین شرائط میں پہلی فوج کی سیاسی عمل سے بے دخلی ہے جو کہ فوج پر مداخلت کا الزام ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،دوسری یہ کہ نااہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور تیسری شرط پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہے جو کہ انتہائی نا مناسب شرائط ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی جماعت الیکشن سے لاتعلق ہونے کے لئے تیار نہیں ہے۔

News ID 1881899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha