27 جون، 2018، 6:21 PM

کینیڈا کے وزیر اعظم پر 100 ڈالر کا جرمانہ عائد

کینیڈا کے وزیر اعظم پر 100 ڈالر کا جرمانہ عائد

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ ظاہر نہ کرنے کے جرم میں 100 ڈالر حرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ ظاہر نہ کرنے کے جرم میں 100 ڈالر حرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔ جسٹن ٹروڈو کو گزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کےسربراہ نے دو بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیئے تھے،جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو 100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔کینیڈین قانون کے مطابق ملکی وزیر اعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کےتحفے کو 30 دنوں کے اندر لازمی ڈکلیئر کرنا ہوتا ہے۔ ٹروڈو کے پریس سیکریٹری کے مطابق انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ڈکلیئر نہ کیا جاسکا، ذرائع کے مطابق سن گلاسز کی قیمت 300 اور 500 ڈالر ہے۔

News Code 1881756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha