مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل نے دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف 2 میزائل داغے ہیں۔ شام کی فضائيہ نے ہدف پر لگنے سے قبل ہی اسرائیلی میزائلون کو فضا میں تباہ کردیا۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فضائیہ نے اسرائیل کے ایک میزائل کو قنیطرہ میں اور دوسرے میزائل کو البعث شہر کے اوپر نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ