24 جون، 2018، 12:59 AM

ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں

ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں

امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں،ٹرمپ ہمیشہ قانون کی حکمرانی چیلنج کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں،ٹرمپ ہمیشہ قانون کی حکمرانی چیلنج کرتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اپنے ٹوئٹ میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔جیمز کومی نے ٹرمپ کے رویے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف ٹوئٹ کر کے امریکہ کے امور نہیں چلا سکتے۔ جیمز کومی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی رہی ہے۔ ٹرمپ نے 2017 میں انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ اور روس کے درمیان کمپیئن رابطہ ہونے کے مسئلے کو لے کر جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔ اس نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کردیا ہے۔

News ID 1881642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha