مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وہائٹ ہاؤس کےڈپٹی چیف آف اسٹاف جو ہیگن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ 62 سالہ ہیگن نے سابق امریکی صدور رونالڈ ریگن، جارج بُش سینئر، جارج بُش جونیئر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ کام کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی جانب سے استعفیٰ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جو نگ اُن کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے ایک ہفتے بعد آیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ’’ جو ہیگِن انتظامیہ میں بڑی اہمیت کے حامل ذمہ دار افسر تھے، انہوں نے طویل ترین کاموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا،ان کے بعد ہم دفتر میں ان کی خدمات سے محروم ہو جائیں گے، میں اس ان کی شان دار خدمت پر ممنون ہوں۔
آپ کا تبصرہ