7 جون، 2018، 8:08 PM

چین کی امریکہ کو تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی

چین کی امریکہ کو تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی

چین نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ٹیکس عائد کیا تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کاروبار کے معاہدے منسوخ ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ٹیکس عائد کیا تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کاروبار کے معاہدے منسوخ ہوجائیں گے۔ چینی نائب وزیر اعظم لیو  کا صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے محصولات بڑھانے اور دوسرے تجارتی اقدامات کیے تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کاروبار کے معاہدے منسوخ ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے پہلے یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ چینی مصنوعات پر 150 ارب ڈالر کے ٹیکس لگا دیں گے ۔ جب کہ چین نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ بھی جواباً ایسے ہی اقدامات کرے گا۔

News Code 1881257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha