مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے فلپائن کے سفیر کوملک چھوڑنے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔ کویت نے اپنے سفیر کو بھی مانیل سے مشورے کے لئے بلا لیا ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ فلپائن کے سفارت خانہ نے فلپائن کے مزدوروں کو کویت سے فرار کرانے میں مدد فراہم کی ہے جو کویت کے قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس بات پر فلپائن اور کویت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق کویت نے فلپائن کے سفیر کوملک چھوڑنے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔
News ID 1880291
آپ کا تبصرہ