23 اپریل، 2018، 3:06 PM

امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی نیشویل میں واقع ویفل ہاؤس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی نیشویل میں واقع ویفل ہاؤس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیشویل کے ریسٹورینٹ ویفل ہاؤس میں زبردستی گھس کر ایک برہنہ شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کے ایک شخص نے اسپتال میں جا کر دم توڑ دیا۔ فائرنگ کے واقعے میں دو افراد حملہ آور شخص سے پستول چھیننے کے دوران زخمی ہوئے۔ حملہ آور کی شناخت 29 سالہ ٹریوس رینکنگ کے نام سے ہوئی ہے جو الینوائے کا رہائشی ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جب کے پولیس کو ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ ملزم گزشتہ برس نیشویل پولیس کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوا تھا۔ پولیس کو واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی مل گیا ہے۔

News ID 1880235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha