20 اپریل، 2018، 11:42 AM

ہندوستان میں باپ کے مرنے کے صدمہ سے تین بیٹیوں نے خودکشی کرلی

ہندوستان میں باپ کے مرنے کے صدمہ سے تین بیٹیوں نے خودکشی کرلی

ہندوستان کی ریاست اڑیسہ میں باپ کے مرنے کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے تین بیٹیوں نےخودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اڑیسہ میں باپ کے مرنے کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے تین بیٹیوں نےخودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اڑیسہ میں 16، 18 اور 20سال کی لڑکیاں مردہ حالت میں اپنے گھر میں پائی گئیں ۔ اہل محلہ نے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دیدی مگر جب تک پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ پہنچا دیر ہو چکی تھی۔ فائرمین نے پولیس کو بتایا کہ دروازہ اندر سے بند تھا اور ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیوں نے خودکشی کی ہے۔ اہل محلہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ تینوں لڑکیاں غیر شادی شدہ تھیں، 10 دن پہلے ان کا باپ مرگیا تھا جس کی وجہ سے یہ بہت صدمے میں تھیں۔

News ID 1880167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha