19 اپریل، 2018، 7:51 PM

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد انجام دیا

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد انجام دیا

عراقی فوج کے ترجمان نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد انجام دیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی  جنگی طیاروں کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد انجام دیا گيا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان نے کہا کہ عراق کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے ذریعہ  شام کے اندر داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ النشرہ کے مطابق عراقی طیاروں نے شام میں روس، شام ،ایران  کے امن مرکز کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

News ID 1880163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha