ڈیرہ اسمٰعیل خان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ڈی پی او زاہد اللہ کا قافلہ سرچ آپریشن سے واپس آرہا تھا کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکواڈ میں شامل 3 پولیس اہلکار ہلاک  جبکہ 3 زخمی ہوئے، تاہم حملے میں زاہد اللہ محفوظ رہے۔زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ وہابی دہشت گرد امریکی اور سعودی پالیسی کے تحت پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں سعودی عرب کے ولیعہد نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب نے امیرکہ کے کہنے میں وہابی ازم کو دنیام يں پھیلایا اور وہابی مسجدیں تعمیر کرنے میں بڑی مقدار میں سرمایہ لگایا۔

News Code 1879722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =