26 مارچ، 2018، 9:55 PM

امریکہ اور بعض یورپی ممالک کا روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

امریکہ اور بعض یورپی ممالک کا روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

امریکہ ،جرمنی اور فرانس سمیت بعض یورپی ممالک نے روسی سفارت کاروں کوملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ ،جرمنی اور فرانس سمیت بعض یورپی ممالک نے روسی سفارت کاروں کوملک چھوڑنے  کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اطلاعات  کے مطابق امریکی صدرکاسیاٹل میں روسی سفارت خانے بندکرنےکا حکم سامنے آیا ہے جبکہ امریکہ سے 60روسی سفاتکاروں کی ملک بدری کے ا حکامات جاری کئے گئے ہیں ،سفارت کاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ سات روزکے اندراندر ملک چھوڑ دیں۔ ادھر جرمنی نے بھی 4 روسی سفارت کا روں کوملک بدرکرنے کا اعلان کیا ہے ،جبکہ لتھوینیااورپولینڈ کابھی روسی سفارت کاروں کوملک بدرکرنےکااعلان سامنے آیا ہے ۔ڈنمارک نے2 جبکہ یوکرائن نے 13سفارت کاروں کو ملک بد رکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانس نے بھی اپنے ملک سے4 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیاہے اور یورپی یونین کے14ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کوملک بدرکرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر روس کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ سفارتکاروں کی بے دخلی کے معاملے پرہرملک کو آئندہ کچھ دنوں میں مناسب جواب دیاجائےگا۔
 

News ID 1879640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha