مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی تمام جوہری تنصیبا ت کو دوبارہ فعال کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے انسپکٹروں کوملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے بیان پر بطور احتجاج ایٹمی جوہری مذاکرات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا تھا اور اب شمالی کوریا نے اپنی تمام تر جوہری تنصیبا ت کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ