مہر خبررساں نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج کردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی غرض سے شام کے شہر عفرین میں داخل ہوگئی ہے۔ ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ عفرین میں 153 اہداف کو نشانہ بنائے گی۔ ترکی کی فوج کو شامی حکومت کے مخالف گروہ آزاد سیرین فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ترکی نے شامی کردوں کے خلاف " زیتون شاخ " نامی فوج کارروائی کا کل سے آغاز کررکھا ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی کی فوج کردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی غرض سے شام کے شہر عفرین میں داخل ہوگئی ہے۔
News ID 1878197
آپ کا تبصرہ