13 جنوری، 2018، 10:11 PM

شیخ زکزاکی کی 2 سال کی حراست کے بعد صحافیوں کے سامنے حاضری

شیخ زکزاکی کی 2 سال کی حراست کے بعد صحافیوں کے سامنے حاضری

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما شیخ زکزاکی 2 سال کی حراست کے بعد صحافیوں کے سامنے حاضر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی ررپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما شیخ زکزاکی 2 سال کی حراست کے بعد صحافیوں کے سامنے حاضر ہوئے ہیں۔ شیخ زکزاکی نے ابوجا کے ایک اسپتال میں صحافیوں سے ملاقات کی اور نائجیریا کے عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ شیخ زکزاکی نے کہا کہ وہ زندہ ہیں اور انھیں اپنے ڈاکٹر کو معائنہ کرانے کی اجازت مل گئی ہے۔ شیخ زکزاکی نے کہا کہ پہلے فوجی ڈاکٹر میرا معائنہ کرتے تھے ۔ لیکن اب مجھے اپنے ڈاکٹر سے علاج کرانے کی اجازت مل گئی ہے میرا ڈاکٹر پہلے بھی میرا معائنہ کرتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں عوام کی دعاؤں کے نتیجے میں ٹھیک ہوں اور میری حالت روزبروز بہتر ہورہی ہے۔ اس سے قبل شیخ زاکزاکی کی بیٹی نے کہا تھا کہ ان کے والد کو حکومت نے طبی سہولیات فراہم کرنے سےمحروم کررکھا ہے جس کے بعد نائجیریا کے عوام نے ان کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔

News Code 1878026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha