12 جنوری، 2018، 11:23 AM

لبنان میں حزب اللہ امن و ثبات کا باعث/حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

لبنان میں حزب اللہ امن و ثبات کا باعث/حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو میں حزب اللہ لبنان کو لبنان میں امن و ثبات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنے کا کوئي ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو میں حزب اللہ لبنان  کو لبنان میں امن و ثبات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حزب اللہ  لبنان کا مقابلہ کرنے کا کوئي ارادہ  نہیں ہے۔ سعد حریری نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ، لبنان کی ایک اہم سیاسی تنظیم ہے جو ملک میں امن و ثبات کا سبب ہےاور میرا حزب اللہ کامقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ سعد حریری نے کہا کہ وہ لبنان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلاف سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سعد حریری نے کہا کہ سعودی عرب نے براہ راست لبنان میں مداخلت کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ اور وہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

News Code 1877983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha