23 نومبر، 2017، 10:24 AM

شام کا سوچي میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ کا خیر مقدم

شام کا سوچي میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ کا خیر مقدم

شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں روس کے شہر سوچي میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں روس کے شہر سوچي میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام ہر ایسے سیاسی اقدام کی حمایت کرتا ہے جس میں شامی عوام کی حاکمیت اور شام کی ارضی سالمیت اور شامی عوام کے سکیورٹی امور کے اہتمام پر توجہ مبذول کی گئي ہو۔ روس کے شہر سوچی میں ایران کے صدر حسن روحانی ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ روس ، ایران اور ترکی نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بیانیہ میں شام کی ارضی سالمیت ، شام کے استقلال اور شامی عوام کی حاکمیت پر بھی تاکید کی ہے۔

News ID 1876856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha