18 نومبر، 2017، 9:41 AM

پاکستان کے وزیر خزانہ نے عہدے سے استعفی دیدیا

پاکستان کے وزیر خزانہ نے عہدے سے استعفی دیدیا

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفیٰ بھجوا دیا ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔ نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
 

News ID 1876743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha