30 جولائی، 2017، 12:51 PM

پاکستان میں یکم اگست کو عبوری وزير اعظم کا انتخاب کیا جائےگا

پاکستان میں یکم اگست کو عبوری وزير اعظم کا انتخاب کیا جائےگا

پاکستان کےصدر ممنون حسین نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر ممنون حسین نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔صدر ممنون حسن کو قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 30 جولائی کو سہ پہر 3 بجے تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔31 جولائی کو دوپہر دو بجے تک وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے جس کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر تین بجے تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی جائے گی۔یکم اگست بروز منگل 3 بجے قومی اسمبلی میں  پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کےحوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ پر سماعت کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم نوہز شریف کو نااہل قراردیدیا تھا۔نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔

News ID 1874219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha