مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر پرویز مشرف نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس چوبیس مارچ کو شام چار بجے طلب کیا ہے۔صدرمشرف کے ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جمعرات کو اجلاس بلانے کے لیے سمری ایوان صدر پہنچی اور صدر نے جمعرات کو اجلاس بلانے کے لیے اس پر دستخط کردیے۔
ماضی کی پارلیمانی روایات اور قوانین کے مطابق صدر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے دو روز بعد، قائدِ ایوان یعنی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس بلاتے ہیں لیکن اس بار عید میلاد النبی (ص) اور یوم پاکستان کی وجہ سے بظاہر اس میں تاخیر ہوئی ہے۔ اکیس مارچ اور تئیس مارچ کو عام تعطیل ہونے کی وجہ سے اب اجلاس پیر کی شام چار بجے ہوگا۔ قانون کے مطابق قائدِ ایوان کے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی اجلاس کے دن سے ایک روز پہلے دو بجے تک سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی کے پاس داخل کرنا لازم ہیں
آپ کا تبصرہ