مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جرمنی کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی تادیبی کارروائی خطے کے مفاد میں ہے۔ برلن میں جرمن ہم منصب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ قطر کے خلاف عرب ممالک کے اقدامات خطے کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے اسے عرب فوجی اتحاد سے خارج کردیا تھا۔ ادھر ترکی کی پارلیمنٹ نے قطر میں ترک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جرمنی کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی تادیبی کارروائی خطے کے مفاد میں ہے۔
News ID 1873041
آپ کا تبصرہ