مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک پیغام جنوب لبنان سے غاصب صہیونیوں کا قبضہ ختم کرنے کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے لبنان کے وزير خارجہ جبران باسیل کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ وضح رہے کہ اسرائیل کی غاصب حکومت نے 1982 میں لبنان پر حملہ کیا اور آدھے لبنان پر غاصبانہ قبضہ کرلیا۔ حزب اللہ اور لبنانی فوج نے ملکر غاصب صہیونی فوج کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں غاصب صہیونی فوج کو سن 2000 میں مکمل طور پر لبنان سے نکلنا پڑا۔ اسرائیل کو لبنان پر حملے میں امریکہ اور مغربی ممالک کی بھی حمایت حاصل تھی لیکن حزب اللہ لبنان نے ملک کو غاصب صہیونیوں سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک پیغام جنوب لبنان سے غاصب صہیونیوں کا قبضہ ختم کرنے کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور لبنان کے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1872758
آپ کا تبصرہ