3 مئی، 2017، 8:40 AM

امریکہ کا ہندوستان اور پاکستان پر براہ راست مذاکرات پر زور

امریکہ کا ہندوستان اور پاکستان پر براہ راست مذاکرات پر زور

امریکہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی باہمی کشیدگی پر پاکستان اور ہندوستان کو براہ راست مذاکرات پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی باہمی کشیدگی پر پاکستان اور ہندوستان کو براہ راست مذاکرات پر زور دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ  ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔امریکہ کا کہنا ہے کہ عملی تعاون ہی پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں گشت کے دوران دو بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی تھی۔ جبکہ پاکستان نے اس الزام کو رد کردیا ہے۔

News ID 1872222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha