19 اپریل، 2017، 7:15 AM

امریکی صدر نے غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام کے حکمنامہ پر دستخط کردیئے

امریکی صدر نے غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام کے حکمنامہ پر دستخط کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمتوں میں غیر ملکی افراد کو موقع دینے کے ویزا پروگرام پر نظر ثانی کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمتوں میں غیر ملکی افراد کو موقع دینے کے ویزا پروگرام پر نظر ثانی کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔صدر ٹرمپ نے غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کیا ہے۔اس کے علاوہ نئے بل کا مقصد ایسی پالیسی وضع کرنا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی ساختہ مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔ صدر ٹرمپ نے حکمنامہ ایک امریکی سامان ساز کمپنی کے صدر دفاتر کا دورہ کرنے کے دوران جاری کیے۔
حکمنامہ کے تحت وفاقی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات تجویز کریں۔
حکمنامہ  میں لیبر، انصاف، داخلہ اور وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ امیگریشن نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں جس سے امریکی ملازمین کے مفادات کی حفاظت بھی ہوسکے۔
اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ جس کے تحت یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایچ1 بی ویزا سب سے زیادہ کارکردگی یا سب سے زیادہ قابل شخص کو ہی مل سکے۔

News ID 1871896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha