1 اپریل، 2017، 12:07 PM

ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور

ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور

ہندوستانی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے کے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے کے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مغربی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے کے ذبح کرنے کو قابل سزا جرم کا قانون منظور کرلیا جس کے مطابق گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا اور گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے کی صورت میں 10 سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ریاستی اسمبلی نے جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے گائے کے ذبیحہ پر عمر قید اور گوشت کی فروخت پر 10 سال قید کی سزا تجویز کی تھی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس کے بعد نئے قانون کا اطلاق یکم اپریل سے پوری  ریاست میں ہوگا۔ گجرات کے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گائے بھارت کی ثقافت کی علامت ہے اور عوام کی مشاورت کے بعد جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے سخت سزاؤں کو قانون کا حصہ بنایا ہے۔

News ID 1871477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha