3 جنوری، 2012، 5:13 PM

ہندوستان

مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت کھانے پر سات سال قید کی سزا

مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت کھانے پر سات سال قید کی سزا

مہر نیوز-3 جنوری 2012ء: ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کو ذبح کرنے سے متعلق وضع کردہ ایک نئے قانون کے مطابق گائے کا گوشت کھانے پر بھی سات برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کو ذبح کرنے سے متعلق وضع کردہ ایک نئے قانون کے مطابق گائے کا گوشت کھانے پر بھی سات برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ نئے قانون کے مطابق ریاست میں گائے کشی ایک سنگین نوعیت کا جرم ہے اور اس میں ملوث تمام افراد کو جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔نئے قانون کے مطابق گائے، بیل، سانڈ یا اس کی نسل کے کسی دوسرے مویشی کا گوشت کھانا، گوشت رکھنا یا پھر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا قانوناً جرم ہے اور ان تمام معاملوں میں ایک ہی طرح سات برس قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔شک کی بنیاد پر بھی پولیس یا جس بھی اتھارٹی کو تلاشی کی اجازت دی گئی ہو تو وہ تلاشی کے لیے کہیں بھی، کسی کے بھی مکان پر چھاپہ مارنے کے مجاز ہو گی۔اس قانون کے مطابق متعلقہ حکام کو ہر جگہ کا معائنہ کرنے اور مشکوک افراد سے تفتیش کرنے کا بھی حق حاصل ہوگا۔ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کو ذبح کرنے پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے اور اس کے تحت تین برس قید کی سزا کی تجویز تھی۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اس قانون کو ناکافی قرار دے کر نیا قانون وضع کیا ہے۔

News ID 1500598

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha