مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کو ذخیرہ کرنے کے لئے 15 لاکھ ٹن تیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیرتیل کا کہنا ہے کہ ہندوستان جنگی مقاصد کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 15لاکھ ٹن تیل خریدنے جا رہا ہے جوبھارتی شہر مینگلور و دیگر جگہوں پر ذخیرہ کیا جائے گا اور فوج کے استعمال میں لایا جائے گا۔ وزیرتیل دھرمیندر پردھان نے ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے ذخائر کو بھرنے کے لیے تیل کے حصول کے مزید دو سے تین ذرائع تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی رعب اور متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کو 15لاکھ ٹن تیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کو ذخیرہ کرنے کے لئے 15 لاکھ ٹن تیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
News ID 1867108
آپ کا تبصرہ