مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے افغانستان کو معاشی مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے یہ پیش کش ایسے موقع پر کی گئی ہے جب افغانستان کے صدر اشرف غنی ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے افغان صدر سے ملاقات کے دوران جنگ متاثرہ ملک کو تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں ہندوستان نے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔مودی اور اشرف غنی نے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردوں کی مدد اور ان کی حمایت کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہندوستان اور افغانستان کا پاکستان پرالزام ہے کہ وہ اب بھی افغان طالبان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
ہندوستان نے افغانستان کو معاشی مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
News ID 1866914
آپ کا تبصرہ