13 ستمبر، 2016، 11:41 AM

طالبان کا ہندوستان کو شدید انتباہ/ افغان حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر برہمی

طالبان کا ہندوستان کو شدید انتباہ/ افغان حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر برہمی

افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے ہندوستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغان حکومت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے  ہندوستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغان حکومت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے ۔
 طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں ہندوستان  پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کابل کو فوجی امداد اور دیگر پیشرفتہ ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے کیونکہ ایسا کرنا ایک جنگ زدہ ملک سے دشمنی کے مترادف ہوگا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ہتھیار نہ صرف افغان شہریوں کے خلاف استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس سے ان کے گھر اور دیگر شہری انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی دہشت گردی خود افغان عوام کے لئے مہلک ثابت ہورہی ہے اور طالبان نے افغانستان کو تباہ کردیا ہے افغان حکومت کے مطابق افغانستان کی تباہی میں پاکستان کا بھی اہم کردار رہا ہے کیونکہ پاکستان آج بھی طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے۔
 

News ID 1866881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha