4 ستمبر، 2016، 12:52 AM

صدر باراک اوبامہ کی چین کے صدر سے ملاقات

صدر باراک اوبامہ کی چین کے صدر سے ملاقات

امریکہ اور چین نےعالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی،چین میں توانائی کا زیادہ انحصار کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس پر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین نےعالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی،چین میں توانائی کا زیادہ انحصار کوئلے سے بجلی  پیدا کرنے والے پلانٹس پر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے دونوں بڑے ذمہ دار ممالک، امریکہ اور چین نے عالمی حدت پر قابو پانے کے پیرس معاہدے‘ کی منظوری دے دی ہے۔
چین کی جانب سے اس کا اعلان سنیچر کو چین کے شہر ہانڑوا میں ’جی 20‘ گروپ کے رکن ممالک کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا اور جب امریکی صدر باراک اوبامہ  اس اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو امریکہ کی جانب سے بھی پیرس معاہدے کی توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔
گذشتہ برس دسمبر میں عالمی رہنماو¿ں نے پیرس میں سنہ 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا،سنیچر کی صبح چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ ملک کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
جی 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ چین اور امریکہ کانفرنس سے پہلے یا اس کے دوران پیرس کانفرنس معاہدے کی مشترکہ طور پر توثیق کا اعلان کر دیں گے،چین میں پیرس معاہدے کی منظوری کے بعد اسے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو بند کرنا ہو گا جب کاربن کے اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

News ID 1866673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha