1 ستمبر، 2016، 5:08 PM

پاک و افغان سرحد پر " باب دوستی " کھول دیا گیا

پاک و افغان سرحد پر " باب دوستی " کھول دیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونےکے بعد بالآخر 14 دن کے بعد چمن میں واقع " باب دوستی "کھول دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے درمیان مذاکرات  کامیاب ہونےکے بعد بالآخر 14 دن کے بعد چمن میں واقع  " باب دوستی "کھول دیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان بدھ 31 اگست کو باب دوستی پر ہونے والی ملاقات میں سرحد کو یکم ستمبر سے کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔باب دوستی کھلنے کے بعد گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں جو کئی روز سے سرحد پر پھنسی ہوئی تھیں تاہم اب سرحد پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان وفد کی جانب سے اس بات کا یقین دلایا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے اور انہیں اس واقعے پر افسوس ہے۔ فریقین نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور رابطوں کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان نے 18 اگست کو افغان مظاہرین کی جانب سے چمن میں 'باب دوستی' پر حملے اور پاکستانی پرچم نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد پاک-افغان سرحد کو بند کردیا تھا۔

News ID 1866614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha