12 اگست، 2016، 8:58 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی

امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے بدنام زمانہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور اس کے متعصبانہ، غیرذمہ دارانہ بیانات کو اس کا اصلی سبب قراردیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریپبلکن پارٹی  کے بدنام زمانہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور اس کے متعصبانہ، غیرذمہ دارانہ بیانات کو اس کا اصلی سبب قراردیا جارہا ہے۔
میکسکیو سرحد پر دیوار کی تعمیر، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی اور بندوق رکھنے والے افراد سے ہلیری کلنٹن کو امریکی صدر بننے سے روکنے کی اپیل۔، یہ وہ متنازع بیانات ہیں جن کے باعث سیاسی اور عوامی سطح پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ایک سروے کہ مطابق ریپبلکن ووٹرز میں سے ہر پانچواں شخص ٹرمپ کے صدر بننے کے خلاف ہے، مجموعی طورپر چوالیس فیصد ریپبلکنز ووٹرزاپنےپارٹی امیدوارکوووٹ نہیں دیں گے۔جبکہ امریکی قومی سلامتی کے پچاس ماہرین ریپبلکن صدارتی امیدوار کو کردار، اقدار اور تجربے سے محروم انسان قرار دے چکے ہیں۔

News ID 1866161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha