30 جولائی، 2016، 9:47 AM

ریاست بہار اور آسام میں سیلاب سے 47 افراد ہلاک

ریاست بہار اور آسام میں سیلاب سے 47 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست بہار اور آسام میں سیلاب نے تباہی مچادی ہےجس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار اور آسام میں سیلاب نے تباہی مچادی  ہےجس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث صوبہ بہار کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں لیکن 10 اضلاع میں سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے جس سے 22 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ریاست آسام میں بھی شید بارشوں اور سیلاب کے باعث 21 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 19 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ لاکھم پور، گولا گھاٹ، جورہٹ دھیماجی سمیت بکسا اور نالباری کے اضلاع سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

News ID 1865855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha