مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کا ہے کہ پاکستان میں چترال کےعلاقے اورسون میں سیلابی پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث مسجد اورکئی مکانات بہہ گئے جس کے باعث 10نمازیوں سمیت 20افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کا کہنا ہے کہ 20لاپتہ افراد کے جا ں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔سیلابی صورتحال کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلع چترال کے پہاڑی علاقے اورسون میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جبکہ شدید بارش کی وجہ سے اورسون کے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی مسجد اور کچھ مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جبکہ مسجد میں عبادت میں مشغول 10 نمازی بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
پاکستان میں چترال کےعلاقے اورسون میں سیلابی پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث مسجد اورکئی مکانات بہہ گئے جس کے باعث 10نمازیوں سمیت 20افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1865206
آپ کا تبصرہ