18 جون، 2016، 1:51 AM

برطانیہ کی ہندوستان کو حمایت کی یقین دہانی

برطانیہ کی ہندوستان کو حمایت کی یقین دہانی

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہندوستانی  وزیراعظم نریندر مودی کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا جس میں انہوں نے ہندوستان کی جانب سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکن ممالک کی حیثیت سے شمولیت کی درخواست پر برطانیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت حاصل کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہندوستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کی شرائط پر سختی سے عمل پیرا ہو۔ واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لیے بھارت کو تعاون کی یقین دہانی کراچکا ہے جب کہ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ہندوستان اور پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

News ID 1864815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha