16 جون، 2016، 1:49 AM

شمالی کوریا کے پاس کم از کم 20 ایٹم بم موجود ہوسکتے ہیں

شمالی کوریا کے پاس کم از کم 20 ایٹم بم موجود ہوسکتے ہیں

مغربی ذرائع نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس کم از کم 20 ایٹم بم موجود ہوسکتے ہیں اور یہ امکان بھی موجود ہے کہ اس نے ہائیڈروجن بم کے تجربے میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہو۔

 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے  اخبار ڈیلی سٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس کم از کم 20 ایٹم بم موجود ہوسکتے ہیں اور یہ امکان بھی موجود ہے کہ اس نے ہائیڈروجن بم کے تجربے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خوفناک انکشاف انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی کی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے صرف گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 6 ایٹم بم بنائے ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی اس کے پاس ایک درجن سے زائد ایٹم بم موجود تھے۔ 
مغربی ممالک کی طرف سے شمالی کوریا کے دعوﺅں کو اکثر مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دے کر رد کیا جاتا رہا ہے لیکن ایک معتبر بین الاقوامی ادارے کی طرف سے کئے جانے والے انکشافات کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے ۔

News ID 1864779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha