14 جون، 2016، 2:25 PM

عمر متین نے 2011 اور 2012 ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا

عمر متین نے 2011 اور 2012 ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 50افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے عمرمتین نے 2011 اور 2012 ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 50افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے عمرمتین نے 2011 اور 2012 ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ جس کا اعلان سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان میجرجنرل منصور ترکی نے کیا۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں میجرجنرل منصور ترکی  نے کہا تھا کہ عمرمتین نے مارچ 2011ءمیں 10دن اور2012 ء میں  8دن سعودی عرب میں موجود رہے ۔
عمر متین اسرائیل اور برطانیہ کی مشترکہ اوردنیا کی سب سے بڑی سکیورٹی کمپنی G4Sکیلئے بھی فرائض سرانجام دیتا رہاجبکہ اس کے داعش کے ساتھ بھی گہرے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ داعش نے ایک بیان میں عمر متین کو اپنا اہلکار قراردیتے ہوئے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر سرپرستی اور انھیں مالی مدد فراہم کررہا ہے اور یمن، عراق شام اور افغانستان میں اپنے سنگین، بھیانک اور ہولناک جرائم کو چھپانے کے لئے بھی بڑی مقدار میں رقم خرچ کررہا ہے۔

News ID 1864742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha