مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی افغانستان افغانستان میں سلمی دوستی ڈیم کے افتتاح کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں ۔نریندر مودی آج دوحہ میں قطر کےبادشاہ اور وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحا ایئر پورٹ پرقطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے ان کا استقبال کیا ۔ نریندر مودی آج قطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے تفصیلی ملاقات اور عشائیے میں شرکت کریں گے۔ اس دورن دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کی جانے کا امکان ہے ۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی قطر کے بعد سوئٹزر لینڈ ، امریکہ اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی افغانستان افغانستان میں سلمی دوستی ڈیم کے افتتاح کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں.ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی قطر کے بعد سوئٹزر لینڈ ، امریکہ اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔
News ID 1864512
آپ کا تبصرہ