مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی 67 ویں سالگرہ کے روز احمد آباد میں دنیا کے دوسرے بڑے اور ہندوستان کے پہلے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح کردیا ۔ گجرات میں انتخابات سے صرف چند ماہ قبل سردار سرور پراجیکٹ ڈیم کی تکمیل سے وزیر اعظم مودی کی پارٹی بی جے پی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کئی قدم آگے آ سکتی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دریائے نرمداپر تعمیر ہونے والے اس ڈیم کا منصوبہ 1946میں تیار کیا گیا تھاجب کہ سنگ بنیاد5جولائی 1961کو اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے رکھا تھالیکن علاقے کے لوگوں کے شدید احتجاج کے باعث اس کی تعمیر26سال رکی رہنے کے بعد 1987میں شروع کی گئی۔اس کی تکمیل سے 1450میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جب کہ اس کا پانی12اضلاع کے تقریباً اٹھارہ ہزار کلومیٹر رقبہ کو سیراب کرے گا۔ڈیم کی اونچائی 138 اعشاریہ 68میٹر ہے جس میں4 اعشاریہ 73ملین ایکڑ پانی سٹور ہو سکے گا۔اس ڈیم کی اہم خاصیت یہ ہے کہ خطے میں30ہزار ایکڑ رقبہ سیلاب سے محفوظ ہو جائے گا جب کہ آنے والے سیلابوں کا تمام پانی استعمال کے قابل ہو جائے گا۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی 67 ویں سالگرہ کے روز احمد آباد میں دنیا کے دوسرے بڑے اور ہندوستان کے پہلے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح کردیا ۔
News ID 1875328
آپ کا تبصرہ