مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے دارالحکومت نئی دہلی اور اپنے انتخابی حلقے بنارس کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت دونوں شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینیں760 کلومیٹر کا فاصلہ 10 سے14 گھنٹے میں طے کرتی ہیں جبکہ بلٹ ٹرین یہ فاصلہ محض2 گھنٹے40 منٹ میں طے کرے گی۔ یہ ٹرین نئی دہلی سے بنارس تک کے سفر میں علی گڑھ،آگرہ،کانپور،لکھنو اور سلطان پور سے گزرے گی۔ منصوبے پر لاگت کا اندازہ 430 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ2023ءمیں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے دارالحکومت نئی دہلی اور اپنے انتخابی حلقے بنارس کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1864870
آپ کا تبصرہ