30 مئی، 2016، 7:55 PM

ترکی میں امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب سمیت 10 ممالک کی فوجی مشقیں

ترکی میں امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب سمیت 10 ممالک کی فوجی مشقیں

ترکی میں امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب سمیت 10ممالک کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں امریکہ کی سرپرستی میں  سعودی عرب سمیت 10ممالک کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئی ہیں جن میں شرکت کے لیے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق مشقوں کا آغاز دارالحکومت انقرہ سے ہوا جس کے بعد مشقوں کو تکمیل کیلئے ازمیر منتقل کر دیا گیا، مشقوں میں میزبان ملک ترکی ، سعودی عرب، پاکستان اور امریکہ کے علاوہ 6 دیگر ممالک کی سپیشل فورسز شریک ہیں ۔
مشترکہ فورسز نے مشقوں کے حتمی مراحل میں لڑائی میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ مختلف مشقوں پر عمل درآمد کی تربیت کی گئی، ان میں طیاروں پر دھاوا ،دہشت گرد عناصر کو پکڑنا ، تدبیری فری جمپ ، گھات لگا کر نشانے بازی ، تلاش ، بچا ﺅکی کارروائیاں اور بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیاں شامل ہیں ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا قریب سے جائزہ لینے کے لئے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی ترکی پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1864394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha