21 مئی، 2016، 8:58 AM

عراقی فورسز نے بغداد کے سبز علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا

عراقی فورسز نے بغداد کے سبز علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا

عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے سبز علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس پر مقتدی صدر کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کے بعد حملہ کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے سبز علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس پر مقتدی صدر کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کے بعد حملہ کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مقتدی صدر کے حامیوں کی جانب سے بغداد کے سبز علاقہ پر حملے کے بعد بغداد میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ مقتدی صدر کے حامی عراقی حکومت میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مظاہرین بغداد کے سبز علاقہ میں قائم وزير اعظم کے دفتر کے سامنے پہنچ گئے جہاں سکیورٹی دستوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس میں کم سے کم 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گذشتہ تین ہفتوں میں مظاہرین  دوسری بار سبز علاقہ میں وارد ہوئے ہیں جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔

News Code 1864160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha