10 اپریل، 2016، 1:27 PM

ہندوستان میں مندر میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان میں مندر میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے سے 100 سے زائد یاتری ہلاک جب کہ 250 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے سے 100 سے زائد یاتری ہلاک جب کہ 250 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کلم کے علاقے پراوور میں واقع پتنگل مندر میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری اپنے مذہبی سال کے آغاز کے جشن میں آتش بازی کر رہے تھے کہ وہاں موجود پٹاخوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس  نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ مندر کی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 102 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کے بعد ریاست کیرالہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

News ID 1863200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha