مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر داخلہ مجدی عبدالعفار نے کہا ہے کہ مصر کے اٹارنی جنرل کے قتل میں حماس اور اخوان المسلمین تنظیمں ملوث ہیں۔
مصری وزیر داخلہ نے کہا ہشام برکات کے قتل کا منصوبہ اخوان کے فراری رہنماؤں نے تیار کیا جو اس وقت ترکی میں موجود ہیں اس نے کہا کہ ہشام کے قتل میں ملوث افراد کو حماس نے تربیت فراہم کی۔
مصری وزیر داخلہ نے کہا کہ ہشام برکات کے قتل میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے واضح رہے کہ جب سے مصر میں سعودی عرب کے تعاون سے عبدالفتاح السیسی نے اقتدار سنبھالا ہے تب سے مصر کی تنظیم اخوان المسملین کو دہشت گرد قراردے دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ