مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہاہے کہ سعودی عرب نے شام میں دولت اسلامیہ (داعش ) کے خلاف فضائی کارروائیوں کے لیے ترکی کے ایک اڈے پر اپنے جنگی جہاز تعینات کر رہا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوعلو کا کہناتھا کہ سعودی عرب اور ترکی کے فوجی ملکر شام میں خود کو دولتِ اسلامیہ (داعش) کہنے والے دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی میں حصہ لیں۔ترکی اور سعودی عرب شام میں حکومت مخالف دہشت گردوں کے حمایتی ہیں جنھیں حال ہی میں شامی فوج نے روس کی فضائی مدد سے کئی علاقوں میں شکست دی ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا جانتی ہے کہ ترکی اور سعودی عرب نے ملکر داعش کو جنم دیا اور داعش دہشت گردوں کو آج بھی ترکی میں باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے ترکی اور سعودی عرب وہ کام کرنا چاہتے ہیں جو داعش نہیں کرسکے ترکی اور سعودی عرب نے داعش کو بشار اسد کی حکومت گرانے کا کام سنپا تھا جو داعش انجام نہیں دے سکے لہذا اب ترکی اور سعودی عرب ملکر داعش کے نام پر شام کی قانونی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کی شام میں فوجی مداخلت کام قصد صرف بشار اسد کی حکومت کو گرانا ہے اور داعش دہشت گردوں کو فوجی مدد اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنا ہے اور ان کے پست حوصلوں کو بلند کرنا ہے باخـر ذرائع کے مطابق ترکی اور سعودی عرب دنیا میں تیسری عالمی جنگ کو جنم دے سکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ملک اس وقت آگ سے بازی کررہے ہیں ان دونوں ممالک نے ملکر کو شار کو تباہ کردیا ہے اور دہشت گردوں کے ذریعہ شامی عوام کا قتل عام کیا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہاہے کہ سعودی عرب نے شام میں دولت اسلامیہ (داعش ) کے خلاف فضائی کارروائیوں کے لیے ترکی کے ایک اڈے پر اپنے جنگی جہاز تعینات کر رہا ہے۔
News ID 1861815
آپ کا تبصرہ