8 جنوری، 2016، 7:44 PM

روزانہ دہی کا استعمال موٹاپے پر قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے

روزانہ دہی کا استعمال موٹاپے پر قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے

برطانیہ کی یورک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ دہی کا استعمال موٹاپے پر قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی یورک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ دہی کا استعمال موٹاپے پر قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے مختلف رپورٹس میں دہی اور جسمانی وزن میں کمی کے تعلق کے حوالے سے ملے جلے نتائج بیان کیے گئے تھے۔ اس نئی تحقیق میں 20 سے زائد طبی مقالوں کا تجزیہ کرکے تصدیق کی گئی ہے کہ دہی کھانے اور موٹاپے میں کمی کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے۔تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال موٹاپے کا مکمل خاتمہ تو نہیں کرسکتا مگر اسے مددگار ٹول کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں دہی کا سادہ سا اضافہ جسمانی چربی میں نمایاں کمی لانے کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ سستی غذا ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے اور یہ موٹاپے کے منفی اثرات کو کم کرکے صحت کو بہتر بناسکتی ہے۔

News ID 1860926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha